شاہد خاقان عباسی: کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی پیشکش


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ خط ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا کو لکھا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ اپنے ساتھی اور سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔

ہماری کرپشن کا ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے، شاہد خاقان عباسی

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اس ضمن میں حوالہ دیا ہے کہ کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد و دستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کے نام لکھے جانے والے خط میں شاہد خاقان عباسی نے لکھا ہے کہ
قانون کے تحت انکوائری کمیشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

حکومت گرانے یا مائنس ون فارمولے کے حمایتی نہیں، شاہد خاقان عباسی

چینی اسکینڈل پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے انکوائری کمیشن کو فرانزک آڈٹ رپورٹ وزیراعظم کو 25 اپریل تک جمع کرانی ہے۔


متعلقہ خبریں