کورونا: لوگ گھروں میں رہیں، لیڈی ڈاکٹرز کی اپیل


کراچی: کورونا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر رضیہ نے کہا ہے کہ ہم ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں، اگر ہم نے احتیاط نہیں کی تو یہ معاملات مکمل طور پر بے قابو ہوجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر رضیہ کوریجو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی ٹیسٹنگ کٹس نہیں کہ سب کے ٹیسٹ کرسکیں، لوگوں سے درخواست ہے گھروں میں رہیں اور فاصلہ رکھیں۔

ڈاکٹر صفیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی صور تحال کنٹرول ہونے کے بعد دکانیں کھولی جائیں، سڑکوں پر رش بہت زیادہ ہے یہ صورتحال خطرناک ہے۔

کوروناوائرس: پاکستان میں237اموات،11ہزار155متاثر

انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ احتیاط کرلی تو کورونا سے نجات مل سکتی ہے، اللہ نہ کرے اٹلی اور اسپین جیسی صورتحال ہو، جب تک لاک ڈاوَن میں سختی تھی کورونا کنٹرول میں تھا۔

ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوئے تو مریضوں کو بچانے والے کوئی نہیں ہوگا ، کورونا کے کچھ ایسے مریض آتے ہیں جو مرنے والا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا پھیپھڑوں پر حملہ کرے تو وینٹی لیٹربھی نہیں بچا پاتا،  ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں کہ ٹیلی کلینک شروع کریں.

ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ 264 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے، رٹ حکومت نے قائم کرنی ہے ہمارا کام زندگیاں بچانا ہے۔ ہم سیاست یا حکومت کرنے نہیں آگاہی دینے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں