پاکستانی میڈیا سیلبریٹیز نے بھی می ایٹ ٹوئنٹی چیلنج قبول کرلیا



اسلام آباد: کورنٹائن میں رہتے ہوئے پاکستانی میڈیا سیلبریٹیز نے بھی می ایٹ ٹوئنٹی  چیلنج قبول کر لیا اور ستاروں نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کی اپنی تصاویر شیئر کیں۔

لاک ڈاؤن سے پریشان ہوکر ہر کوئی وقت گزارنے کے لیے مصروفیات ڈھونڈنے لگا ہے ایسے میں دنیا کی سیلبریٹیز ہیش ٹیگ می ایٹ ٹوئنٹی چیلنج کےنام سے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ لے کر آگئے۔

فنکاروں کی جانب سے یہ ٹرینڈ متعارف کیے جانے کے بعد سے ہر کوئی اپنی اس وقت کی تصاویر شیئر کر رہا ہے جب وہ بیس سال کے تھے۔

پاکستان میڈیا انڈسٹری کے ستاروں نے بھی یہ چیلنج قبول کر لیا اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں جب وہ بیس سال کے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کون کون سے ہالی وڈ ستارے قرنطینہ میں چلے گئے؟

گلوکار و اداکار علی ظفر نے بیس سال کی عمر میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور اس کی کیپشن میں اپنی زندگی کی جدوجہد بیان کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کےکیسے انہوں نے اس وقت دن میں سولہ سےاٹھارہ  گھنٹے روزانہ ایک ہوٹل کی لابی میں اسکیچنگ کرکے اپنی پہلی البم کے لیے اور فیملی کو اسپورٹ کرنے کے لیے پیسے جمع کیے۔

دوسری طرف سیاستدان شرمیلافاروقی نے بھی سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی بیس سالہ تصویر شئیر کی۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ وہ پائلٹ بننا چاہتی تھیں مگر سیاست دان بن گئیں۔

ہیش ٹیگ می ایٹ ٹوئنٹی ایکسپٹ کرنے والے مزید پاکستانی ستاروں میں شان شاہد، ہمایوں سعید، عمران اشرف، اسامہ خالدبٹ، جگن کاظم، فہدمصطفیٰ، حدیقہ  کیانی، یاسرحسین سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں