ریاض: سعودی عرب کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف عالمی تنظیموں کو 500 ملین ڈالرز فراہم کر رہا ہے۔
کورونا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ سطحی اجلاس ملتوی
ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آن لائن منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
آن لائن اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ نے کی۔ اجلاس میں رکن ممالک میں مالی استحکام اورصحت پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل اوآئی سی یوسف العثمین نے بھی شرکت کی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف عالمی ادارہ صحت کا ایک کروڑ ڈالرز دیے ہیں جب کہ یمن کو 38 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔
ایل او سی: او آئی سی کے وفد کا دورہ چکوٹھی، صورتحال کا جائزہ لیا
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدارتی خطاب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو 20 لاکھ ڈالرز کی امداد دی گئی ہے جب کہ او آئی سی کے اسلامی یکجہتی فنڈ میں 90 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔
ہم نیوز نے خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثمین نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام رکن ممالک اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
پاکستان، ملائیشیا، ترکی مسلم دنیا کی بہتری کیلئے کوششوں پر متفق، او آئی سی مرکز ہوگا
ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹریوسف العثمین کا کہنا تھا کہ ہمارامذہب ہمیں مشکل وقت میں مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔