کورونا ٹیسٹ: عمران خان کا سیمپل لے لیا گیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سیمپل شوکت خاتم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آئندہ 24 گھنٹوں میں آجائے گا۔

وزیراعظم سے چند روز قبل ملاقات کرنے والے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے  پرعمران خان کا احتیاطی طور پرکورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ  فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بطور ذمہ دار شہری عمران خان نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

حکومت سندھ نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کو ہدایات دی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخواشاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے ممطابق ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔

پاکستان میں کورونا سے 197 افراد جاں بحق، 9ہزار505متاثر

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں تعمیراتی شعبے کےفروغ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی بابت گفتگو ہوئی۔


متعلقہ خبریں