اسمارٹ لاک ڈاؤن پر وزرائے اعلیٰ سے مشاورت ہوچکی، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر تمام وزرائے اعلیٰ سے مشاورت ہوچکی ہے۔

وزرا کی مخالفت کام نہ آئی، کلوروکوئن برآمدکرنیکی اجازت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پوری قوم کورونا وبا کے خلاف متحد ہے۔

میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 دنوں میں 50 لاکھ خاندانوں کوامداد دی گئی ہے۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 60 ارب روپے سے زیادہ رقم تقسیم ہوچکی ہے۔

لوگوں کو مساجد میں جانے سے نہیں روک سکتے، وزیراعظم

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت مخیرحضرات اورفلاحی تنظیموں کی ریلیف کاموں میں معاونت چاہتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ احساس راشن پورٹل پرفلاحی ادارے آن لائن رجسٹر ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جو لوگ امداد چاہتے ہیں وہ بھی پورٹل پرایپلی کیشن ڈال سکتےہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چند گھنٹے قبل کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، معید یوسف

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوئی جس نے رپورٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں