اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1076 پوائنٹس کی کمی



کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کا اختتام شدید مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 499 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں مندی دیکھی گئی۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1076 پوائنٹس  کی کمی کے بعد 32 ہزار 422 کی سطح پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج 266,220,142 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 13,833,036,033 روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور  کے ایس ای 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 33 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 33 ہزار کی سطح پر بحال ہو گیا۔

بعد ازاں 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کا اختتام  33 ہزار499 کی سطح پر ہوا۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 283,146,620 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 13,988,452,018 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں دے دیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 89 کروڑ شیئرز کے سودے کیے گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مثبت سرگرمیاں رہیں۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس دو ہزار 798 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 831 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 33 ہزار 256 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 30 ہزار 927 رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 150 ارب روپے اضافے سے 6205 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز 30 ہزار 33 پوائنٹس پر ہوا تھا جبکہ ہفتے کے آخری روز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ایک ہزار 502 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں