نیب پی ایس او میں کرپشن کی انکوائری کرے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈی سمیت تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

چینی اور آٹا اسکینڈل پر اربوں روپے کی ڈکیتی، قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات ہوں گی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق

احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے ایکریڈیشن کونسل کے قیام کی تجویز دے دی

اجلاس میں ریورگارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی، سی ڈی اے حکام اور پی ایس او میں بھی میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا گیا۔

چیئرمین نیب نے سابق اٹارنی جنرل جسٹس ملک عبدالقیوم کے خلاف انکوائری بند کرنے کا حکم بھی دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل کے خلاف انکوائری عدام شواہد کی بنا پر بند کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں