نیویارک میں پھنسی میرا کی ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے مدد کی اپیل


لاہور: نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے وطن واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

اپنی ویڈیو میں پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مررہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے اور گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے امریکا آئی تھی، تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں، اکیلی امریکا میں پھنس گئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی، میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں