وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  کا دورہ

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اوکاڑہ: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال  کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اسپتال میں مردوں اور خواتین کے آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، لاہور کے بازاروں کی رونقیں لاک ڈاؤن کے باعث ماند پڑ گئیں

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے منتخب نمائندے انتظامیہ اور پولیس اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات عوام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپور میں گندم خریداری مرکز کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے کاشت کاروں کے لیے مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ بھی لیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سینٹر پر موجود کاشتکاروں نے گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکرگزار ہوں، سلمان احمد

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے ہماری سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ سہولت کے ساتھ اپنی گندم فروخت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں