ابوجہ: نائجیریا کے صدر کے چیف آف اسٹاف ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
صدر کے چیف آف اسٹاف ابا کیاری کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق نائجیریا کے صدارتی ترجمان کی طرف سے کی گئی ہے۔
ستر سالہ چیف آف اسٹاف کورونا کے ساتھ ذیابیطس کے بھی مریض تھے۔
رپورٹ کے مطابق کیاری کی کورونا سے ہلاکت کو مغربی افریقہ میں اب تک کی سب سے اہم ہلاکت کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:اینٹی باڈیز ٹیسٹوں پر زیادہ رقم خرچ نہ کریں، عالمی ادارہ صحت
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے بائیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیںساڑھےآٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں پچس سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں کوروناسے60ہزار اموات کا خدشہ
امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور آج بھی امریکہ میں کورونا سے مزید دوہزار پانچ سو سے زائد افراد جان سے گئے۔
نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔