امریکی صدر کا زرعی شعبے کیلئے 19 ارب ڈالر امدادی پیکج کا اعلان


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زرعی شعبے کے لیے 19 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کے لیے ریلیف پروگرام پر عملدرآمد کرائے گی۔ ریلیف پیکج سےعالمی وبا کے باعث مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے شاید 60 سے 65 ہزار تک اموات ہو سکتی ہیں اور کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم  رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے جو امریکہ اور دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک میں ہو رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ امریکی ریاستوں نے کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھانی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشی گن، مینی سوٹا اور ورجینیا کے عوام آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔ مشی گن اور ورجینیا میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاج میں سماجی فاصلے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں