وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور سمیت دیگر شہروں کا فضائی دورہ

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار نے لاہور، شیخوپورہ اور دیگر شہروں کا فضائی دورہ کیا ہے۔

فضائی دورے کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے اقدامات اور سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں پارکس، اسٹیڈیم اور گراؤنڈز کا فضائی جائزہ لیا اور مختلف شہروں کے صنعتی علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی اقدامات پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار تاہم بعض سڑکوں پر ٹریفک دیکھ کر انہوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

عثمان بزدار نے لاہور میں شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر توجہ صرف کورونا وائرس سے عوام کو بچانے پر مبذول ہے، عوام حکومتی ہدایات پر جتنا عمل کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کی ہے، اس دوران تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سماجی و مذہبی اجتماعات پر پابندی بھی جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں