جعلی کورونا وائرس کٹس فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار


لندن: نیشنل کرائم ایجنسی نے جعلی کورونا وائرس کٹس فروخت کرنے والے دو افراد کو فراڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے اہلکاروں نے لندن کے دو مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے کورونا وائرس کی جعلی کٹس فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کاروائی کرائیڈن میں کی جہاں پیرا میڈیکل کے عملہ کو گرفتار کیا دوسری کاروائی ویسٹ لندن کے علاقہ آکس بریج میں کی جب ایک کار کو روک کر تلاشی لی تو 250 کوویڈ 19 ٹیسٹ کٹس سمیت 20 ہزار پاونڈز برآمد ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے 111 اموات، 6,383 افراد متاثر

ملزمان نے بتایا یہ کورونا وائرس کٹس کنسٹرکشن سے منسلک افراد کو بیچنا چاہتے تھے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے آن لائن پی پی ای کٹس کا جھانسہ دے کر ناجائز منافع خور کی ویب سائٹس بھی بند کر دی۔

ڈائریکٹر نیشنل کرائم ایجنسی نکی ہولینڈ اور این سی اے کے میڈیکل یونٹ کے انچارج طارق سرور کا کہنا ہے کورونا وائرس سے لوگوں کے ذہنوں پر خوف وہراس اور بے چینی ہے جس سے جعل ساز اور ناجائز منافع خور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی اجازت نہیں۔

مارکیٹ میں جعلی کٹس کی فروخت کی اطلاعات پر کارروائی کی ایسے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔


متعلقہ خبریں