اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔
وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرانے کا آج آخری دن ہے۔
کوروناریلیف ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے پورے ملک سے اب تک 9 لاکھ 41 ہزار رضاکار رجسٹر ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ یہ فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضاکار فورس ہو گی جو وباء سے لڑنے کیلئے مشکل حالات میں پھنسے لوگوں کی مدد کریگی۔— Usman Dar (@UdarOfficial) April 15, 2020
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈٓار نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔
‘کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے’
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔
ٹائیگر فورس کےنام پر ایشو نہیں بنانا چاہیے، گورنر پنجاب
وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔