کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ اہم دورے پر کل کراچی جائیں گے اور کورونا سے متعلق اہن اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کورونا وائرس کے موجودہ حالات کے تناظر میں علما ئے کرام اورتاجربرادری سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: جزوی لاک ڈاوُن مزید 2 ہفتے تک جاری رہے گا، وزیراعظم
ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکام وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔