پنجاب: 508 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

پنجاب: 508 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 64 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب نے کی ہے۔

کوروناوائرس: پاکستان میں96 افراد جاں بحق، 5837 متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں 64 نئے کیسز کے سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کورونا متاثرین کی تعداد 2945 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 28 افراد دار فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔


ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا متاثرین میں سے 508 ایسے افراد ہیں جنہوں نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک وبا کو شکست فاش دے کرفتح اپنے نام کی ہے۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق ڈی جی خان اور ملتان کے قرنطینہ مراکز میں اس وقت 701 مریض موجود ہیں جو زیرعلاج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 1055 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

ملتان: نشتر اسپتال کے25ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق 1100 عام شہری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں