امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات


اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ قیدیوں کے تبادلے کی بات پر قائم ہے، زلمے خلیل زاد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل اور دیر پا امن کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اورپاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں