وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر اینجلا مارکل سے ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مارکل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔

وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا بحران کے باعث ترقی پزیر ممالک بشمول پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جرمن چانسلر انجلا مارکل کو کورونا ہونا کا شعبہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ انہوں نے 14 روزہ آئیسولیش میں رہنے کے بعد دفتری امور کے کام پھر سے شروع کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں