پنجاب حکومت کا انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے تمام انتظامی دفاتر 15 اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جاری مراسلہ کے مطابق تمام دفاتر انتظامی سیکریٹریز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کی سطح پر 15 اپریل سے کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

مراسلہ کے مطابق انتظامی دفاتر کا دیگر عملہ پہلے سے جاری ہدایات کے مطابق گھروں سے آن لائن کام کو جاری رکھے گا۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں