سارے گاما کیجئے ٹینشن دور بھگائیے، علی ظفر کا مداحوں کو سریلا مشورہ

Ali Zafar

کورونا وبا کی وجہ سے جہاں پاکستانی آبادی کی ایک بڑی اکثریت گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد انجانے خوف اور ذہنی دباو کا شکار ہوگئی ہے، وہی پر پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ذہنی دباو کرنے اور ٹینشن بھگانے کے لیے سریلا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں پر سارے گاما کی ریہرسل کر کے اپنے ذہنی دباو کو کم کر سکتے ہیں اور ٹینشن دور بھگاسکتے ہیں۔

اسٹاگرام پر 55 ہزار سے زائد مداحوں نے علی ظفر کے مشورے کو دیکھا اور پسند کیا ہے۔

خیال رہے کہ علی ظفر کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ کسی نہ کسی طریقے سے ان سے جڑے رہتے ہیں۔ مداحوں سے قریب رہنے کے لیے علی ظفر سوشل میڈیا پر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں٫

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp