ملتان: نشتر اسپتال میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 17 ہو گئی

نشتر میڈیکل کالج کے وی سی کورونا سے شہید

ملتان: ملتان نشتر اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرروں کی تعداد 17 ہو گئی۔

پی ایم اے ملتان کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں مزید 4 ڈاکٹروں اور 5 پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد نشتر اسپتال میں متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کو طیب اردگان اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ڈاکٹرز شدید تذبذب کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسے۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 93 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پرایک ہزار95مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 30 اموات ہو چکی ہیں۔ پنجاب23، خیبرپختونخوا34، اسلام آباد1، بلوچستان2 اور گلگت بلتستان میں3 افراد کورونا کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ 2594 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 411، خیبرپختونخوا میں 744 اور بلوچستان میں 230 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان 224، اسلام آباد 131 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں