پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں احساس سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس سیل پوائنٹ بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو کورونا کےخلاف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ خیبر خیبر پختونخوا بھر میں 275 قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں، جن میں کل 18000 افراد رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 527 ہوگئی
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر 32 ارب روپے کی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 583 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ وینٹی لیٹرزکی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبے میں 638 مستقل اور 1299 عارضی ڈاکٹر بھرتی کیے ہیں۔ صوبے میں 9 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔خیبر پختون خوا میں سرکاری سطح پر 400 ریپیڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔