پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد پیشگوئی سے کم

افواہیں آگے نہ بڑھائیں خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ہماری پیشگوئی سے کم ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت نے کورونا وائرس کے50ہزار ممکنہ کیسز کا ہدف بنا رکھا ہے اور اس کے مطابق حکمت عملی بنا رہی ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے50ہزار کیسز ہوسکتے ہیں تاہم فی الحال لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی دیکھی جا رہی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے قرنطینہ میں سخت اقدامات کرنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن سے متعلق روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی کیوں کہ اس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ مشکلات میں ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ قوت مدافعت کم ہونے کے باعث کورونا کے70فیصد مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں