آئی ایم ایف کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےآئندہ ہفتے پاکستان کوفنڈز دے گا



کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف) آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسیوں، اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے سی سی آرٹی کے بارےمیں ریفارمز کی منظوری بھی دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے  یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے۔

ٹریسا ڈبن کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں