جوز بٹلر نےکورونا فنڈ کیلئے اپنی شرٹ نیلام کردی

کورونا فنڈ: جوز بٹلر کی شرٹ ایک کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

فائل فوٹو


کورونا کے خلاف جنگ میں فنڈ جمع کرنے کے لیے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے ورلڈکپ 2019 کے  کے فائنل والی شرٹ ایک کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دی ہے۔

جوز بٹلر کی شرٹ پر اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم رائل برومپٹن اور ہیئرفیلڈ اسپتال کو دی جائے گی۔ اس رقم سے اسپتال، ڈاکٹرز، طبی عملے اور نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ ماہ رائل برومپٹن اور ہیئرفیلڈ اسپتال کی جانب سے کووڈ-19 کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے طبی آلات کے لیے ایمرجنسی اپیل کی گئی تھی۔

ایسے میں ان کی مدد کے لیے میں فنڈ جمع کرنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ورلڈکپ فائنل کی شرٹ عطیہ کرنے جارہا ہوں جس پر ورلڈکپ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہوں گے۔


متعلقہ خبریں