قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اجلاس بلایاجائے، شہبازشریف


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت فوری کم کرکے 70 روپے فی لٹر مقررکی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کے بجلی اور گیس کے بلوں کو 6 ماہ کیلئے موخر کیا جائے۔ حکومت دیہات میں کورونا سے بچاو کیلئے فوری آگاہی مہم چلائے۔

مزید پڑھیں: حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہو چکی ہے، احسن اقبال

شہبازشریف شریف نے کہا کہ احتیاط کی جائے گندم خریداری مراکزکہیں کورونا کے پھیلاوَ کے سنٹرز نہ بن جائیں۔ لاک ڈاوَن کا پرائیویٹ گندم کی خریداری پرکوئی اثرنہیں ہوناچاہیے۔

لیگی رہنما شہبازشریف نے کہا کہ کسانوں کیلئے فوڈ سنٹرز اورکوٹہ لینے کیلئے جمع ہونے کی جگہ پرخاص انتظامات کیےجائیں۔


متعلقہ خبریں