کراچی: سندھ میں جاری لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی اور سڑکوں اور دکانوں پر رش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نےحکام کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔
مزید پڑھیں: سندھ لاک ڈاوُن: صوبائی حکومت کا تاجروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ
مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ تینوں فیکٹری مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے۔ کوئی فیکٹری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرے۔