اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں چھاتی کا سرطان تشخیص ہوا ہے۔
نادیہ جمیل نے تحریر کیا کہ وہ ابھی اس سرطان کے پہلے اسٹیج پر ہیں اور ان کے علاج کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کو قبول کرنا انتہائی مشکل تھا۔
Its stage 1 breast cancer/grade 3 tumour.Regular self checks are important ladies!Please act fast if you feel any abnormalities. Do NOT ever ignore your body,your health. I now await my surgery date & am feeling positive & loved. Please dont worry & take good care of yourselves❤️
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
نادیہ جمیل نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں۔
معروف سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔