پاکستان میں ٹیلی اسکول کا آغاز، معاہدہ طے پا گیا

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا اجلاس کل طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلی اسکول کا آغاز کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ وفاقی وزارت تعلیم اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان طے پایا ہے۔

نئے نصاب کو اپریل 2020 سے لاگو کرنے کی تجویز ہے،شفقت محمود

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم اور سرکاری ٹیلی ویژن کے درمیان طے پانے والے معاہدے پرباقاعدہ دستخط ہوگئے ہیں۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاہدے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بھی کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ٹیلی اسکول کا بنیادی مقصد ٹی وی چینل کے ذریعے  اسکول کے بچوں کو روزآنہ دس گھنٹے کی کلاسیں دینا ہے۔

عمران خان کو یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا ٹائم فریم پیش

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے جب تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا تھا تو اسی وقت یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ سرکاری ٹی وی چینل کے ذریعے بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں