بلوچستان: ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیوں کا فیصلہ

بلوچستان: ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیوں کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا: بلوچستان میں تین نئے کیسز کے بعد تعداد 141 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 344 میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 205 نرسنگ اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔

کورونا: حکومتی اقدامات سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گریڈ ایک سے لے کر 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھی پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیاں ہوں گی۔

 بلوچستان حکومت کا تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈز بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ طے کیے جانے والے طریقہ کار کے تحت  تمام امیدواران اپنی اسناد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے سامنے انٹرویو کے لیے پیش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں