پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 419 ہوگئی


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 419 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں جان لیوا مرض کے باعث تین افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے207، ملتان 19 اور لاہور میں 104 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19، راولپنڈی میں 14، ملتان 3، فیصل آباد5، منڈی بہاوَالدین 3، نارووال،رحیم یارخان اور سرگودھامیں ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1235 متاثر

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق میانوالی میں 2 ،اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح ننکانہ صاحب میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ یا۔ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے باعث تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا راولپنڈی سے تھا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں دو ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں