کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی نے بریفنگ بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راشن کا معائنہ کیا اور پیکنگ کے سسٹم کا جائزہ بھی لیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی کا دورہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی، خلاف ورزی پر چھ گرفتار
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عقیل اور ان کی ٹیم بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھی۔
جی او سی نے وزیراعلیٰ کو فیلڈ اسپتال اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے۔