وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال، ملک میں جاری لاک ڈاون اور وائرس کو قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر مکمل لاک ڈاون کے بارے میں حتمی فیصلہ پر غور کرے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں  کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تنشکیل دی گئی ہے جس میں وزارت صحت کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا بتانا تھا کہ اس کمیٹی میں آئی ایس پی آر، وزراء اعلی اور ڈی جی ملٹری کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ اسے اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی اس میں شامل کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں