کورونا، یونین کونسل منگا میں 46 میں سے 39 ٹیسٹ مثبت

فائل فوٹو


پشاور: وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق مردان کی یونین کونسل منگا میں کورونا کے 46 میں سے 39 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل منگا میں چار افراد کے نمونے مسترد کیے گئے، دیگر تفصیلات ابھی آناباقی ہیں، کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل منگا کے نتائج ہم سب کےلیے سبق ہیں کہ ہم گھروں میں رہیں۔

مزید پڑھیں: 5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تربیت دے رہے ہیں، ابرار الحق

صوبے میں کورونا کے باعث اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 100 کے قریب متاثر ہیں۔

پاکستان میں مجوعی طور پر کورونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی۔

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی جبکہ 200 ارب روپے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا۔


متعلقہ خبریں