کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ویدیو لنک پر ہونے والے کورونا ٹاسک فورس اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں آج 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 134 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا: گورنر سندھ نے خود کو الگ کرلیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 394 ہوگئی۔ سکھر فیزون کے 151 اور فیزٹو کے 109 کیسز ہیں۔