کورونا وائرس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے، تصویروں سے جانیں


اسلام آباد: کورونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور تا دم تحریر دنیا کے 192 ممالک اس وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

کورونا سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے کچھ گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن پر عمل کر کے خود کو اس وائرس سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

روزمرہ زندگی میں کن مواقع پر محتاط رہ کر اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے جانتے ہیں اس تصویری کہانی کے ذریعے۔

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ریلنگ کو چھونے سے اجتناب کریں۔

قطار بناتے ہوئے ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہوں۔

کھانے کی میز پر برتن فاصلے سے رکھیں اور تمام افراد ایک ہی برتن ے کھانا نہ لیں۔

گفتگو کے دوران ماسک کو چہرے سے نہ ہٹائیں۔

دروازہ کھولنے کے لیے ہاتھ کی بجائے کہنی کا استعمال کریں۔

لفٹ کا بٹن ہاتھ کے بجائے کہنی سے دبائیں۔

کھانستے ہوئے ماسک چہرے سے نہ ہٹائیں۔

 

ایسکلیٹر ہاتھ چھوڑ کر استعمال کریں۔

لفٹ میں سفر کے دوران چہرے کا رخ ایک دوسرے کی مخالف سمت میں رکھیں۔


متعلقہ خبریں