گلگت: محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے کوروناوائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہناہےکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: تھورگو کے مقام پر ایران سے آئے ہوئے زائرین کا احتجاج
ترجمان نے کہا کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ محکمہ صحت گلگت بلتستان اس بات کی تصدیق کررہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں ۔شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹراسامہ کے جاں بحق ہونے پرافسوس ہے۔ ڈاکٹراسامہ 2 دن سے وینٹی لیٹرپر تھے اور آج وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔