پنجاب میں کورونا کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب میں 163 کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 131، لاہور 21 اور گوجرانوالہ میں کورونا کے 4 مریض ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی میں ایک، جہلم 2 اور گجرات میں بھی کورونا کے 2 مریض ہیں۔ کورونا کے تمام مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں، بہترین سہولیات فراہم کررہےہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 196 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے سیکشن 245 کے تحت پاک فوج کی مددطلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ  عوام حکومتی اقدامات سے متعلق ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں