کورونا وائرس، لاہور ہائی کورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور ہائیکورٹ (lahore highcourt)

اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی کو کمیٹی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیٹی میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس اسجد جاوید گھرال اور سیشن جج لاہور بھی کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے گی، کمیٹی پنجاب کی عدالتوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس سے بچاو: بلوچستان حکومت کا 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 500 سے زاءد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں