کورونا وائرس: اسلام آباد میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد  نے ٹوئٹر پر جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے نام  پر10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کوروناوائرس کی صورتحال پرتشویش کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ فارم ہاوَسز اور گھروں میں 10 سے زائد افراد اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرتی دوری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔


خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 347 افراد متاثر جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 213کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 33، بلوچستان 45 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں