محکمہ بحالی خیبر پختونخوا کا متعدد ذیلی محکمے بند کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


پشاور:  محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوانخوا نے متعدد ذیلی محکمے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج ہی جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق محکمہ صحت، ریلیف، فنانس، خوراک، زراعت اور اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کھلے رہیں گے۔

محکمہ منصوبہ بندی وترقی، محکمہ داخلہ اورایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بھی بند ہوں گے۔ مذکورہ محکمے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔ کھلے رہنے والے محکموں میں غیر ضروری 75 فیصد عملے کو بھی چھٹی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہنگو کا 25سالہ عبدالفتح کورونا کے باعث ہلاک ہوا۔ مردان میں50سالہ سعادت خان بھی وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی  جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔

پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں