اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
این ڈی ایم اے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر دے دیا گیا۔
ان کے مطابق میڈیکل آلات چین سمیت تین بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے، ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز منگوائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا گن گنا کر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کا پیغام
ذرائع نے بتایا کہ سانس کی بیماری کےلیےبڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں، دو روز میں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تفتان، خیبر اور چمن بارڈر پر فوری طور پر معیاری قرنطینہ سینیٹرز کے قیام کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جبکہ رواں ہفتے کراچی، لاہوراوراسلام آبادائیرپورٹس پر بھی آئیسولیشن سینٹرزبنائے جائیں گے۔