کورونا وائرس، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ این ڈی ایم اے نے بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔

این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدام سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ملک بھر کے تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔

این ڈی ایم اے نے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کے لیے ایک کمرے کی پالیسی اپنائی جائے اور این ڈی ایم اے کو قرنطینہ مراکز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 سو زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 208کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس ہلاکت، مردان میں منگا یونین کونسل کا لاک ڈاؤن

گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔


متعلقہ خبریں