پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص نے اپنی جان کی بازی ہار دی ہے۔ اس بات کی تصدیق کے پی کے وزیر برائے صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کی ہے۔
Sadly, a second patient in LRH Peshawar, a 36 yr old, from Hangu, has also passed away, from the Corona Virus.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 18, 2020
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ کرونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا ہے۔ جاں بحق شخص کی عمر 36 سال تھی اوراس کا تعلق ہنگو سے تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مردان میں مریض چل بسا
تیمور خان جھگڑا کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھا۔
2. There will be time to discuss which province beat the other. And to analyse every decision everyone has made. But today, none of that analysis will help the people of Pakistan do what they need to. Stay at home if you can. Protect the elderly. It’s time to show leadership.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 18, 2020
ہم نیوز نے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حوالے سے بتایا ہے کہ 36 سالہ شخص کا نام عبدالفتح تھا اور وہ دبئی سے آیا تھا۔
اسپتال ترجمان کے مطابق اس کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عبدالفتح کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا
اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت بھی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔ کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہنے والا پہلا مریض مردان کا رہائشی تھا۔ وہ سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا۔