پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مردان میں مریض چل بسا

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں کورونا کا مریض چل بسا جس کی حکومتی سطح پہ تصدیق کی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص9 مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17مارچ کو متاثرہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا کورونا وائرس ست مرنے والے شخص کی عمر 50 سال تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

مشیراطلاعات کے پی اجمل وزیر نے جاں بحق ہونے والے مریض کا نام بتانے سے گریز کیا۔


متعلقہ خبریں