کورونا وائرس: برطانوی خاتون کو لاک ڈاؤن توڑنے پر گرفتار کر لیا گیا

کورونا وائرس، برطانیہ کا دسمبر کے پہلے ہفتے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن توڑنے پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے ہوٹل نے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹل کے سوئمنگ پول کو بند کر دیا تھا تاہم ایک برطانوی خاتون نے خلاف ورزی کرتے ہوئے سوئمنگ پول میں نہانا شروع کر دیا۔

خاتون کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک اہلکار نے سوئمنٹ پول میں چھلانگ لگائی اور اسے پکڑ کر باہر لے آیا جہاں موجود دوسرے اہلکار نے اسے گرفتار کر لیا۔ خاتون کی گرفتار پر ہوٹل میں موجود افراد نے پولیس کے حق میں تالیاں بجائیں اور خاتون کو بے وقوف کہا۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ میں موبائل فون نیٹ ورک تعطل کا شکار

سوئمنگ کے اطراف موجود افراد نے خاتون کی گرفتار کو درست قرار دیا۔ خاتون کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


متعلقہ خبریں