کورونا وائرس سے بچاؤ: ہم نیٹ ورک نے ذمہ دارانہ اقدام اٹھا لیے

کورونا وائرس سے بچاؤ: ہم نیٹ ورک نے ذمہ دارانہ اقدام اٹھا لیے

اسلام آباد: ہم نیٹ ورک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ اقدام اٹھا لیے۔

ہم نیٹ ورک نے اپنے کم سے کم اور انتہائی ضروری اسٹاف کو دفتر آنے کی ہدایت کر دی جبکہ دیگر تمام ملازمین کو گھر سے دفتر امور سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

ہم نیٹ ورک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات کے تحت تمام تر اقدامات کر رہا ہے جبکہ ہم نیٹ ورک کے کارکنان کے لیے سینیٹائزر، دستانے اور ماسک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اس وقت ہم نیٹ ورک میں موجود تمام ملازمین احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہدایات اور ان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ صرف انتہائی ضروری اسٹاف ہی دفتر آئے باقی تمام ملازمین اپنے گھر سے دفتری امور سر انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد245 ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک جس کا شمار میڈیا کے بڑے اداروں میں ہوتا ہے، نہ صرف معاشی ذمہ داریاں انتہائی سنجیدگی سے نبھا رہا ہے بلکہ اپنے اسٹاف کے تحفظ کو بھی انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں