وزیراعلیٰ پنجاب آج ملتان اور ڈی جی خان کا دورہ کریں گے

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں گے –

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عثمان بزدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کورونا سنٹر کا بھی دورہ کریں گے اور بعد میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7987 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد245 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسزسندھ میں ایک سو بہتر کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چھبیس، بلوچستان16، خیبر پختونخوا16، اسلام آباد سے چاراورگلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔

سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں