گلگت بلتستان: تھورگو کے مقام پر ایران سے آئے ہوئے زائرین کا احتجاج


اسکردو: گلگت بلتستان کے علاقے تھورگو کے مقام پر ایران سے آئے ہوئے زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔

حکومت گلگت بلتستان نےضلع شگر میں قائم آئیسولیشن سنٹر میں جگہ کم پڑنے پر کورونا وائرس کے 45 مشتبہ زائرین کو ضلع  گانچھے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ، گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند رہیں گے

احتجاجی زائرین نے گانچھے جانے سے انکار کرتے ہوئے تھورگو میں دھرنہ دیا۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ہم گانچھے نہیں جائیں گے، ہمیں شگر میں جگہ دی جائے۔

خیال رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں  زائرین حالیہ دنوں تفتان سے واپس گلگت بلتستان  آئے ہوئے  ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں